دید ٹیکنالوجی کا عبادت میں بھی استعمال ہونے لگا ہے ، ترکش ماہر نے ایسا جائے نماز بنا دیا ہے جوکہ قبلے کا رخ خود بتاتا ہے۔
جدید جائے نماز کی اہم بات یہ ہے کہ یہ عام جائے نماز کی طرح بآسانی فولڈ ہو جاتا ہے اور قبلہ کی طرف رخ ہوتے ہی پورا جمائے نماز روشن ہو جاتا ہے جس سے نماز پڑھنے
والے کو قبلہ رخ جاننے میں وقت ضائع نہیں کرنا پڑتا۔
جائے نماز کے اندر ایسا سسٹم نصب کیا گیا ہے جوکہ قبلہ رخ ہوتے ہی روشن ہو جاتا ہے جس سے نمازیوں کو قبلہ کی سمت معلوم کرنے میں
کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
ترکش انجینئر نے بتایا کہ پہلے اس نے اڈن تختہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پھر اچانک دل میں خیال آیا کیوں نہ جائے نماز بنایا جائے جو لوگوں کو عبادت کے ساتھ قبلہ کی سمت بھی بتائے۔
انھوں نے بتایا کہ اگر ہم دوران سفر ہوں یا کسی انجان جگہ پر جائیں تو نماز کی ادائیگی کیلئے قبلہ رخ کا پتہ لگانا کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا لیکن اس دوران اگر آپ کے پاس یہ جائے نماز ہو تو بغیر کسی غور و فکر اگر اس کو چاروں طرف گھمائیں جہاں یہ روشن ہو سمجھیں وہی قبلہ رخ ہے۔